Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

چھوٹی سی بالکونی جس کا ماہانہ کرایہ 2 لاکھوں روپے

فیس بُک پر مالک مکان کی جانب سے بالکونی سے متعلق اشتہار لگایا گیا تھا
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2024 04:55pm
تصویر بذریعہ: مف ورلڈ اسٹوڈیو
تصویر بذریعہ: مف ورلڈ اسٹوڈیو

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیتے ہیں۔

حال ہی میں فیس بُک پر ایک اشتہار سامنے آیا ہے، جہاں سڈنی سے تعلق رکھنے والے مالک مکان نے گھر کی بالکونی کرائے پر دینے کے حوالے سے پوسٹ اپلوڈ کیا۔

ذرائع کے مطابق سڈنی کے ہیمارکیٹ میں موجود اس بالکونی میں 1 شخص ہی رہ رسکتا ہے جسے ’سنی روم‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

بالکونی میں موجود اس سنی روم میں میں بیڈ بھی موجود ہے، جس کا کرایہ سن کو آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس بالکونی کے 1 مہینے کا کرایہ 969 ڈالرز ہے جو کہ پاکستانی ڈھائی لاکھ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے، شیشوں والی اس بالکونی کا دلچسپ منظر نامہ سب کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔

شیشوں والی ان کھڑکیوں کو کھولا بھی جا سکتا ہے جس سے ہوا کی آوت جاوت ہو سکتی ہے، دوسری جانب مالک مکان کی جانب سے اس حوالے سے بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔

جبکہ بالکونی کے ساتھ ساتھ دو بیڈ روم بھی موجود ہیں، البتہ ان کا کرایہ 1300 ڈالرز ہے جو کہ پاکستانی 3 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

مالک مکان کا اشتہار میں کہنا تھا کہ بالکونی اور گھر کرائے کے لیے خالی ہے، فورا شفٹ ہوجائیں۔

sydney

rent

balcony

landlord