Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانیہ میں پیٹرول بچانے کیلئے گاڑی مالکان اپنی جانوں سے کھیلنے لگے

ماہرین کی جانب سے برطانوی شہریوں کے پیٹرول کی بچت کے لیے نئے طریقہ کار پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے
شائع 09 جولائ 2024 01:17pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

برطانیہ میں ان دنوں شہری گاڑیوں میں پیٹرول بچانے کے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں، تاہم ایک طریقہ ایسا ہے جو کہ خطرے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے برطانوی شہریوں کو بھی پیٹرول بچانے پر مجبور کر دیا ہے، جس کے باعث اب شہری ’ٹیل گیٹ‘ کا طریقہ کار اپنا رہے ہیں۔

اس طریقہ کار کے تحت ڈرائیور آگے والی گاڑی کے پیچھے ہی گاڑی لگائے رکھتا ہے، چونکہ اس طریقہ کار کے تحت جب اگلی گاڑی اور پچھلی گاڑی کے درمیان فاصلہ انتہائی کم ہوجائے تو ہوا کا دباؤ بھی کم ہو جاتا ہے، جس کے باعث انجن پر دباؤ بھی کم پڑتا ہے اور یوں پیٹرول کی بچت بھی ہو سکتی ہے۔

تاہم اس طریقہ کار کی وجہ سے حادثات میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

چونکہ چلتی ہوئی گاڑیوں کے درمیان فاصلہ انتہائی کم رہ جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اگلی گاڑی کے بریک لگتے ہی پچھلی گاڑی کے ڈرائیور کے پاس بریک لگانے کا وقت ہی نہیں ہو پاتا ہے۔

تشیوشناک صورتحال اس وقت بھی پیدا ہو سکتی ہے، جب تیز رفتار گاڑیاں اس طریقہ کار کو فالو کریں، کیونکہ اُس صورتحال میں ڈرائیور سمیت مسافر کی جان بھی جا سکتی ہے۔

گاڑیوں کے ماہر نک روش کا کہنا ہے کہ دیگر کئی طریقہ کار موجود ہیں جن سے فیول کی بچت ممکن بنائی جا سکتی ہے، جبکہ ایسے روٹس کا استعمال بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے جن سے وقت کی بچت بھی ممکن ہے اور فیول کی بھی۔

Car

British

Fuel saving tricks

tailgate