Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقابلہ حسن جیتنے والی باحجاب ماڈل سے متعلق بڑا انکشاف

معروف ماڈل کو دنیا کی پہلی منفرد ماڈل بھی تصویر کیا جا رہا ہے
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2024 12:02pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/انسٹاگرام
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/انسٹاگرام

حال ہی میں مقابلہ حسن جیتنے والی باحجاب ماڈل نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے، تاہم اس ماڈل سے متعلق اب نیا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل کنزہ لیلی نے 1500 دیگر ماڈلز کو شکست دے کر کر مقابلہ حسن جیت لیا ہے، جبکہ 10 ہزار یورو بھی جیت لیے ہیں، جو کہ پاکستانی 30 لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

تاہم اس ماڈل سے متعلق انکشاف کیا جا رہا ہے کہ یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیار کی گئی ماڈل ہے جو کہ اب ’مس اے آئی‘ کے طور پر مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

مراکش کی اس ماڈل کو کمپیوٹر اور 100 فیصد اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، جبکہ ماڈل کنزہ اپنے حجاب کے باعث بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہے۔

امریکی نژاد ماڈل مس پاکستان ورلڈ منتخب

حیرت انگیز طور پر ماڈل کنزہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہے جس پر 1 لاکھ 38 ہزار فالوورز نے ماڈل کو جیتنے میں مدد کی۔

جیت کے بعد کنزہ کے بنانے والوں کو 13 ہزار ڈالرز جو کہ پاکستانی 39 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے، جبکہ اے آئی پلیٹ فارم ’فینویو‘ پر بھی پروموشنل سپورٹ ملے گی۔

معروف ماڈل کو کینسر کی بیماری میں جوس پینا مہنگا پڑ گیا

اس اے آئی ماڈل کی جانب سے ایوارڈ موصول کیا گیا تھا، جبکہ تقریب سے اظہار خیال بھی کیا گیا اور شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے اس مقالہ حسن کے ججز میں آیتانا لوپز جو کہ اے آئی کی دنیا کے بڑے کریئیٹر، مقابلہ حسن کی معروف شخصیت سیلی این فاکیٹ اور مارکیٹنگ اور پبلک ریلیشن کے گرو اینڈریون بلوش نے حصہ لیا۔

ایرانی ہئیر اسٹائلسٹ نے ماڈل کے سر پر کیتلی سجادی، بالوں سے چائے بھی نکال کر دکھائی

واضح رہے اس مقابلے میں ججز کی جانب سے ماڈلز کی اصل شخصیت، ٹیکنالوجی کا استعمال اور سوشل کلاؤٹ پر غور کیا گیا تھا، جبکہ اس مقابلے میں فرانس سے تعلق رکھنے والے اے آئی ماڈل لالینا ولینا دوسرے نمبر پر اور تیسرے نمبر پرتگال کی اولیویا سی رہی۔

beauty pageant

MODEL

Miss AI

moroccan