حکومت نے 200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لے لیا
وفاقی حکومت نے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت بڑھانےکا فیصلہ واپس لے لیا جبکہ وفاقی کابینہ نے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی، وفاقی حکومت ٹیرف پر ریلیف دینے کے لیے تقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔
وفاقی کابینہ نے بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا تھا جبکہ جولائی تا ستمبر 2024 کے لیے ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کو ریلیف دیا جائے گا۔
کابینہ نے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے اضافہ منظور کیا تھا، ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔
وزیر داخلہ پروٹیکٹیڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ کیٹگری میں شامل کرنے پر برہم
پاکستان کے پڑوسی غریب ملکوں میں بجلی کتنی سستی ہے؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی ، ماہانہ ایک سے 100 یونٹ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.11 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا، ماہانہ101سے200 یونٹ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے، ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا، ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے برقرار رہے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور اہم شرط پرعمل درآمد کرتے ہوئے بجلی کی بنیادی ٹیرف میں اضافہ کردیا تھا، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی تھی۔
Comments are closed on this story.