Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

دوران پرواز امریکی بوئنگ طیارے کا ٹائر زمین پر گرنے کی ویڈیو وائرل

یونائیٹڈ ایئر لائنز کی پرواز میں 174 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے
شائع 09 جولائ 2024 10:08am

لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے فوراً بعد ہی امریکی ایئرلائن کے بوئنگ طیارے کا لینڈنگ گیئرکا ٹائر نکل گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

میڈیا کے مطابق یونائیٹڈ ایئر لائنز کی پرواز میں 174 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے اور طیارہ اپنی مطلوبہ منزل ڈینور جانے کے لیے پرواز بھری تھی۔

خوش قسمتی سے طیارہ ڈینور میں بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگیا اور لینڈنگ کے وقت کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔ لینڈنگ گیئر کا ٹائر نکلنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے ساتھ ہی حکام حرکت میں آگئے اور انہوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرلی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹیک آف کے چند سیکنڈ بعد ہی ہوائی جہاز کا ٹائر زمین پر گرتا ہے۔

America

Airline