Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی کا نیا سربراہ بھارت سے ہوگا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

آئی سی سی ہیڈکوارٹر بھارت منتقل کرنے کی افواہ بھی سامنے آ رہی ہے
شائع 09 جولائ 2024 09:49am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کی جانب سے غیر ذمہ داری اور غیر پیشہ ورانہ رپورٹنگ کا مظاہرہ ہر موقع پر کیا جاتا ہے، حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے آئی سی سی کے سربراہ سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال نومبر میں انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل آئی سی سی کے سربراہ کے انتخاب کے لیے الیکشن ہونے جا رہے ہیں، جس میں بی سی سی آئی کے سربراہ جے شاہ کی جانب سے بھی حصہ لیے جانے کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب جے شاہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے، لیکن بھارتی میڈیا کی جانب سے قریبی ذرائع سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

جبکہ ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق جے شاہ آئی سی سی کے آپریشن میں تبدیلیاں لانے کے خواہاں ہیں، جبکہ بھارتی میڈیا نے تو ابھی سے ہی یہ دعویٰ بھی شروع کر دیا ہے کہ جے شاہ تیسرے بھارتی ہوں گے جو کہ اس عہدے پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟ بی سی سی آئی کا اعلان

بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ کو آئی سی سی کا ہیڈکوارٹر دبئی میں ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ افواہ یہ بھی ہے کہ جے شاہ آئی سی سی کے ہیڈکوارٹر کو ممبئی منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے چئیرمین کے عہدے کی مدت میں اصلاح کی گئی تھی، نئی گورننگ باڈی کو اب 3 سال تک عہدے پر رہ سکے گی، جبکہ اس سے قبل یہ مدت 2 سال تھی۔

Election

jay shah

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

chairman ICC