Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ریاست آسام میں بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، ہلاک افراد کی تعداد 72

سیلاب نے 27 اضلاع کو متاثر کیا ہے، جس سے 18 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں، حکام
شائع 09 جولائ 2024 09:32am
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں گزشتہ دو ماہ کے دوران شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے 72 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔

ریاست کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پیر کی شام تک سیلاب نے 27 اضلاع کو متاثر کیا ہے، جس سے 18 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ آسام کے کازیرنگا نیشنل پارک میں 100 سے زیادہ جنگلی جانوربشمول نایاب ایک سینگ والے گینڈے سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل پیر کو شدید بارشوں نے سیلاب کی وجہ سے بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں سڑکوں اور ریل نیٹ ورک کو درہم برہم ہوگیا تھا۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے مضافاتی ٹرین خدمات میں خلل پڑا۔

بھارت کی سالانہ مون سون بارشیں، مئی میں شروع ہوتی ہیں، عام طور پر کئی ریاستوں میں سیلاب کا باعث بنتی ہیں۔ اس کے علاوہ، ریاست بہار میں حکام نے پیر کو آسمانی بجلی گرنے سے 12 افراد کی موت کی اطلاع دی۔

حالیہ مہینوں میں، بھارتی ریاستوں نے بھی گرمی کی لہروں کو برداشت کیا ہے، جس کے نتیجے میں ہیٹ اسٹروک سے 100 سے زیادہ اموات ہوئی تھیں۔

india

Rain

Assam

moon soon rain