Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس کے یوکرین کے متعدد شہروں پر ہائپرسونک میزائل حملے، 36 افراد ہلاک

روس نے کیف میں بچوں کے اسپتال کو نشانہ بنایا گیا، عالمی میڈیا
شائع 09 جولائ 2024 09:22am

روس نے یوکرین کے متعدد شہروں پر ہائپرسونک میزائل حملوں میں اب تک 36 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق روس نے کیف میں بچوں کے اسپتال کو نشانہ بنایا گیا اور عمارت کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا، لوگوں کی بڑی تعداد نے ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ مل کر ملبے تلے دبے مریضوں کو باہر نکالا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے ملک کے جنوب اور مشرق میں پانچ قصبوں اور شہروں کے ساتھ ساتھ دارالحکومت کی طرف درجنوں میزائل داغے ہیں۔

یوکرائنی حکام نے بتایا کہ 38 میزائلوں فائر کی گئے جس سے 33 افراد ہلاک اور 137 زخمی ہوئے ہیں۔ مشرقی یوکرین کے پوکروسک میں روسی فائرنگ سے مزید 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

یوکرین کے شہر خارکیف میں روسی فوج کا حملہ، 7 افراد ہلاک، 34 زخمی

فضائیہ نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے 30 پروجیکٹائل کو مار گرایا ہے۔

زیلنسکی نے بیراج پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا اور یوکرین کے اتحادیوں پر زور دیا کہ ”روس نے ایک بار پھر ہماری آبادی، ہماری زمین اور ہمارے بچوں کو نشانہ بنایا ہے اس کا جواب دیں۔“

اقوام متحدہ نے روسی حملوں کی مذمت کی جب کہ یورپی یونین نے شہریوں کو ”بے رحمی سے“ نشانہ بنانے پر ماسکو کی مذمت کی اور فرانسیسی وزارت خارجہ نے بچوں کے اسپتال پر بمباری کو ”وحشیانہ“ قرار دیا۔

russia

Russia Ukraine War