Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پرتشدد کارروائیوں، جلاؤ گھیراؤ کی مخالفت کرتے ہیں، 9 مئی واقعات پر امریکہ کا جواب

علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ہمارا مشترکہ مفاد ہے، محکمہ خارجہ
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2024 08:33am
میتھیو ملر
میتھیو ملر

پاکستان میں 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ ہم پُرتشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں، احتجاج پرامن طریقے سے کیا جانا چاہیے، حکومتوں کو آزادی اظہار کے احترام کو مد نظر رکھنا چاہیے۔

محکمہ خارجہ کی بریفنگ کے دوران ترجمان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان میں 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے بحث چل رہی ہے جو امریکہ میں کیپٹل ہل پر حملے جیسے تھے، امریکہ اس کو کیسے دیکھتا ہے۔

یہ سوال ایک ایسے موقع پر کیا گیا جب کچھ ہی ہفتے پہلے امریکی کانگریس نے پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے تحقیقات کرانے کی قرارداد منظور کی ہے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم جائز طریقے سے آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں، اس میں احتجاج کا حق، پُرامن اجتماع کا حق شامل ہے۔حکومتوں کو اس سے قانون کے مطابق، آزادی اظہار کے احترام کو مدنظر رکھتے نمٹنا چاہیئے۔

ترجمان نے کہاکہ امریکہ پر تشدد کاررائیوں، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی مخالفت کرتا ہے، احتجاج پُرامن طریقے سے کیا جانا چاہیے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے افغانستان میں حملے کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی ترجمان نے کہاکہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ہمارا مشترکہ مفاد ہے، اس کے لیے متعدد پاکستانی سویلین اداروں کے ساتھ شراکت داری ہے۔حکومت پاکستان کے ساتھ باقائدگی سے اپنی استعداد کار بڑھانے، علاقائی سلامتی کو مستحکم کرنے کے مواقع کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میں ہمارے سالانہ اعلیٰ سطحی انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ بھی شامل ہیں۔

US State Department

Mathew Miller

US Congress Pakistan Election