Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

منیشا کوئرالہ کو فوٹوگرافر سے ڈانٹ کیوں پڑی؟

منیشا کوئرالہ نے 1990 کی دہائی میں بالی ووڈ میں اداکاراؤں کو پیش آنے والی مشکلات کا تذکرہ کیا۔
شائع 08 جولائ 2024 11:19pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

بھارت کی مقبول اداکارہ منیشا کوئرالہ نے ماضی کا ایک واقعہ سنایا جب انہوں نے ایک فوٹوگرافر کی بات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینسر کو شکست دینے والی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں فوٹوگرافر نے مختصر لباس پہننے کا کہا تھا جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر نہیں کی تھی۔

منیشا کوئرالہ نے 1990 کی دہائی میں بالی ووڈ میں اداکاراؤں کو پیش آنے والی مشکلات کا تذکرہ کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ کیرئیر کی شروعات میں مجھے اپنا فوٹو شوٹ کروانے کا کہا گیا اور مجھے ایک نامور فوٹوگرافر کے پاس بھیج دیا گیا۔

منیشا نے کہا کہ میں فوٹو شوٹ کے لیے اپنی والدہ کے ساتھ گئی تھی، اس دوران فوٹوگرافر اپنی باتوں سے گھیر رہا تھا کہ آپ اگلی سپر اسٹار ہیں اور اس طرح بھی بہت کچھ کہا۔

اداکارہ نے بتایا کہ فوٹو شوٹ سے قبل فوٹوگرافر چند ٹکڑوں پر مشتمل مختصر لباس لایا اور کہنے لگا کہ آپ یہ پہنیں۔ اس پر میں نے کہا کہ میں یہ صرف اس صورت میں پہنتی ہوں جب سوئمنگ یا ساحل سمندر جاتی ہوں۔

منیشا نے مزید کہا کہ پھر میں نے اس سے کہا کہ اگر فلموں میں آنے کا یہی راستہ ہے تو پھر میں فلموں میں نہیں آنا چاہتی اور نہ ہی میں یہ پہنوں گی۔

انکا کہنا تھا کہ “میں نے فوٹوگرافر سے کہا کہ یا تو آپ میرا مکمل کپڑوں کے ساتھ فوٹو شوٹ کریں ورنہ میں۔۔۔۔ مجھے یاد ہے کہ اس نے پھر بھاشن دینا شروع کردیا تھا۔

خیال رہے اداکارہ منیشا کوئرالہ مشہور ویب سیریز ہیرامنڈی میں جلوہ گر ہوئیں تھیں۔

manisha koirala

Nepali actress

famous photographer

short clothes