Aaj News

اتوار, اکتوبر 06, 2024  
03 Rabi Al-Akhar 1446  

کراچی میں موجود جرمن قونصل خانہ سکیورٹی خدشات کے باعث بند

جن کا ویزا لگ چکا ہے ان کیلئے بھی ہدایات جاری
شائع 08 جولائ 2024 11:09pm

کراچی میں واقع جرمن قونصل خانہ سکیورٹی خدشات کے تحت غیر یورپی باشندوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

جرمن قونصل خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری اعلامیہ کے مطابق کراچی میں جرمن قونصل خانہ سکیورٹی خدشات کے تحت غیر یورپی شہریوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جن پاکستانی شہریوں کو ویزہ جاری کیا جا چکا ہے وہ اپنا ویزہ قونصل خانے سے حاصل کر سکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق قونصل خانہ تاحکم ثانی غیر یورپی شہریوں کے لیے بند رہے گا۔

پوسٹ میں اس امر کی وضاحت نہیں کی گئی کہ سکیورٹی خدشات کس نوعیت کے ہیں اور قونصل خانہ کتنی مدت تک بند رہے گا۔

جرمن قونصل خانے کی خدمات سے پاکستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ افغان شہری بھی مستفید ہوتے ہیں۔

جرمنی کا قونصل خانہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ہے جبکہ سفارت خانہ دارالحکومت اسلام آباد میں قائم ہے جو کہ کھلا ہے۔

karachi

SECURITY ISSUES

German Consulate