Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

مذاکرات کیلئے بھارت کے ترلے، ’حکومت پاکستان کہہ دے کشمیر سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں‘

ایک نیا اتفاق رائے پیدا کریں ملک میں کہ کشمیر ہمارے لئے کوئی بڑا ایشو نہیں ہے، عبدالباسط
شائع 08 جولائ 2024 10:53pm
Is it the right strategy to repeatedly ask India for negotiate?| Aaj News

بھارت میں پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط کا پاکستان کی جانب سے بار بار بھارت کو مذاکرات کی آفر پر کہنا ہے کہ جب آپ بار بار مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے آپ کسی بھی شرائط پر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں، یہ پالیسی بالکل درست نہیں۔

آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائٹ وِد عامر ضیاء“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر نے کہا کہ وزیراعظم اور دیگر جو بار بار کہتے ہیں کہ ہم بھارت سے ڈائیلاگ چاہتے ہیں، اس کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے 2019 میں جو مؤقف اپنایا تھا ہمیں اس پر تھوڑا ڈٹے رہنا چاہئیے۔

عبدالباسط نے کہا کہ دنیا اور کشمیری اسے اسی طرح دیکھیں گے کہ بھارت جو ایک ”نیا نارمل“ بنانے کی کوشش کر رہا ہے ہم نے اسے تسلیم کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جو کشیدگی ہے اس کی ذمہ داری مکمل طور پر بھارت پر عائد ہوتی ہے پاکستان پر نہیں۔

عبدالباسط نے کہا کہ یا تو حکومت پاکستان کہہ دے کہ کشمیر سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے ، ایک نیا اتفاق رائے پیدا کریں ملک میں کہ کشمیر ہمارے لئے کوئی بڑا ایشو نہیں ہے۔

Jammu and Kashmir

Abdul Basit

India Pakistan Tension