Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم کپتان برقرار رہیں گے؟ چیئرمین پی سی بی کا جواب

محسن نقوی سے ملاقات میں بعض سابق کرکٹرز نے سخت سوالات کیے، ذرائع
شائع 08 جولائ 2024 10:24pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے سابق کرکٹرز نے ملاقات کی، جس میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی خراب پرفارمنس کے بعد کرکٹ کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی سے ملاقات کرنے والوں میں سلمان بٹ، اعجاز احمد، سرفراز احمد، باسط علی، انتخاب عالم اور محمد سمیع سمیت دیگر کرکٹرز شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان کرکٹ کی بہتری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق اسٹارز کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ کی بہتری کیلئے تجاویز پیش کرتے ہوئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو بہتربنانےکا مشورہ دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض سابق کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی سے سخت سوال کیے۔

پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تفصیلی شیڈول سامنے آگیا

ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آج کی بیٹھک میں کھلاڑیوں سے ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے پر مشاورت ہوئی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ کرکٹرز نے ڈومیسٹک اسٹرکچر بہتر بنانے پر زور دیا ہے، جبکہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی رعایت نہ برتنے کا مشورہ بھی آیا ہے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوچز کے ساتھ منگل کو ملاقات کروں گا۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران جب چیئرمین پی سی بی سے سوال کیا گیا کہ بابراعظم کپتان رہیں گے؟ جس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ ’ابھی اس پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی‘۔

babar azam

PCB

Pakistan Cricket Team

mohsin naqvi