Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

’خلائی مخلوق کا کہنا ہے کہ زمین کے گرد ایک رکاوٹ کے جو ہمیں وہاں تک پہنچنے سے روکتی ہے‘

سازشی نظریات کے حامل شخص نے ثبوت پیش کردئے
شائع 08 جولائ 2024 09:35pm

ایک نئے سازشی نظریے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ”متعدد“ خلائی مخلوق نے انسانوں کو بتایا، زمین کے گرد ایک رکاوٹ موجود ہے جو انہیں بغیر اجازت زمین تک پہنچنے سے روکتی ہے۔

صدیوں سے انسان یہ سوچتے رہے ہیں کہ ایلینز یعنی خلائی مخلوق کیسی دکھتی ہیں اور آیا وہ حقیقی بھی ہیں یا نہیں۔ تاہم، ٹھوس اور تصدیق شدہ ثبوت کے بغیر کوئی بھی اس بات کی تصدیق نہیں کر سکا کہ خلائی مخلوق موجود ہیں یا کیسی دکھتی ہیں۔

اسی وجہ سے ناصرف سائنسدان بلکہ عوام بھی خلائی مخلوق کے حوالے سے اپنے اپنے نظریات پیش کرتے رہتے ہیں۔

انہیں لاتعداد نظریات میں سے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ریڈاِٹ“ پر وائرل ہو رہا ہے۔

ریڈاِٹ صارف “@Blit_Blitt99“ نے متعدد ذرائع پوسٹ کیے جن کا وہ اس بات کے ثبوت کے طور پر حوالہ دیتے ہیں کہ خلائی مخلوق موجود ہے، ان مبینہ ثبوتوں میں ایک آئرش ’یو ایف او ماہر‘ کی یہ بات بھی شامل ہے کہ ناسا کی میٹنگز میں زیر بحث اوربز ایک ”عالمی دفاعی نیٹ ورک“ ہیں۔

ممکنہ طور پر خلائی مخلوق تک پہنچانے والے 7 ستارے دریافت

انہوں نے اپنے اس استدلال کی حمایت کتاب ”کسٹوڈینز بائےڈیلورس کینن“ کا ایک اقتباس بھی شئیر کیا، جو کہ خلائی مخلوق کے انسانوں کو اغوا کئے جانے کے بارے میں ہے، اسے ایک اجنبی ہستی کے ساتھ ٹیلی پیتھک گفتگو کہا جاتا ہے۔

اس تھریڈ نے کچھ لوگوں کو سوچنے پر مجبور کیا اور بہت سے اپنے اپنے عقائد کے ساتھ بول پڑے۔

ایران میں خلائی مخلوق کی آمد؟ ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

ایک ریڈ اِٹ صارف نے لکھا، ’ہاں، کافی اچھی تحریر ہے، حیرت انگیز طور پر درست۔ ہم ایک نوع کے طور پر اپنے کھیتوں کا بھی دفاع کرتے ہیں، اس لیے یہ مشاہدہ کہ اس سیارے کو زیادہ جدید ذہانت کے ذریعے محفوظ کیا گیا ہے اس کی ٹھوس تشریح ہے جو ہم دیکھ رہے ہیں‘۔

ایک اور صارف نے مزید کہا، ’مجھے یقین ہے کہ ایک رکاوٹ موجود ہے، لیکن یہ ہمیں باہر سے بچانے کے لیے حفاظتی رکاوٹ نہیں ہے۔ یہ ہمیں اندر رکھنے کے لیے قرنطینہ کی رکاوٹ ہے‘۔

لائیو نشریات کے دوران خلائی مخلوق کے پیغام کا معمہ

تیسرے صارف نے کہا، ’ایک رات میں اپنی موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا۔ میں نے ایک تنگ راستے سے شارٹ کٹ لیا۔ میں اپنی موٹر سائیکل سے اتر گیا کیونکہ مجھے خود کو فارغ کرنا تھا۔ جیسے ہی میں اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہونے ہی والا تھا کہ میں نے یہ آواز سنی اور V فارمیشن میں اڑتے ہوئے ہلکے رنگ کے کئی گولوں کی طرف دیکھا۔ اس نے مجھے چونکا دیا۔ لیکن میں نے خود کو کہا کہ یہ بطخیں ہوں گی‘۔

انہوں نے مزید لکھا، ’میں اس کے بارے میں جتنا زیادہ سوچتا ہوں، اتنا ہی کم مجھے لگتا ہے کہ یہ بطخیں تھیں۔ کیونکہ وووش کے علاوہ کوئی آواز نہیں تھی۔ پوری چیز ایک شے کے طور پر چل رہی تھی، کچھ بھی فارمیشن سے باہر نہیں تھا۔ گہرے نیلے رات کے آسمان پر ان کی ہلکی نیلی / سفید چمک تھی‘۔

Aliens

Barrier Around the world