Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

مقبوضہ کشمیر: برہان وانی کی برسی پر بھارتی فوج پر بڑا حملہ، 4 فوجی ہلاک متعدد زخمی

علاقے میں بھارتی سکیورٹی فورسز کا آپریشن
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2024 11:55pm

مقبوضہ کشمیر میں پیر کو آزادی پسند جنگجو برہان وانی شہید کی آٹھویں برسی پر بھارتی فوج کی گاڑی کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا، جس میں چار بھارتی فوجی مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔

مقبوضہ کشمیر میں کٹھوعہ کے علاقے مچیڑی میں آزادی پسند جنگجوؤں نے بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے بعد علاقے میں تاحال ان کی بھارتی سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی جاری ہے۔

فرانس میں اسلام مخالف جماعت کے اقتدار کا خواب چکناچور، پیرس میں ہنگامے

بھارتی یکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

کراچی : کشمیری حریت رہنما برہان وانی کے 8 ویں یوم شہادت پر ریلی

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جموں رینج کے ڈی آئی جی سنیل گپتا جموں سے انکاؤنٹر کے مقام کیلئے روانہ ہوگئے۔ اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی ایک ٹیم کو بھی جموں سے جائے حادثہ کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔

غزہ: 24 گھنٹوں میں 15 سے زائد فلسطینی شہید، 5 صحافی بھی ہلاک

ایک بھارتی افسر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ کٹھوعہ شہر سے 150 کلو میٹر دور لوہئی ملہار میں واقع بدنوتا گاؤں میں پیش آیا ہے۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب بھارتی فوج کے کچھ سپاہی علاقے میں معمول کی گشت پر تھے۔

Jammu and Kashmir

Kathua Attack

Attack on Indian Army