Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

موٹر وے ٹول ٹیکس میں بھاری ڈسکاؤنٹ پانا چاہتے ہیں تو یہ جان لیں

وزیر مواصلات نے ڈسکاؤنٹ پانے کا طریقہ بتا دیا
شائع 08 جولائ 2024 08:30pm

وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے اعلان کیا ہے کہ ایم ٹیگ سے لیس گاڑیوں کو ٹول ٹیکس میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

جمعہ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس کے دوران عبدالعلیم خنا نے کہا کہ ’اس اقدام کا مقصد ایم ٹیگ کے استعمال کو فروغ دینا ہے‘۔

عبدالعلیم خان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک میں سڑکوں کے نیٹ ورک کا 42 فیصد بلوچستان میں واقع ہے، اس کے باوجود وہاں ایک بھی ٹول پلازہ نہیں ہے، جو سڑکوں کی مرمت اور بہتری کے منصوبے کو پیچیدہ بناتا ہے۔ گلگت بلتستان میں 900 کلو میٹر سڑکیں ہیں جن پر صرف ایک ٹول پلازہ ہے۔

500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینلز دینے کی منظوری

وزیر مواصلات نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے سال 60 ارب روپے ہائی ویز اور موٹر ویز سے ٹول ٹیکس کی مد میں اکٹھے کیے گئے اور یہ تعداد 100 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا تخمینہ ہے۔

مزید برآں کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک میں 38 ملین گاڑیاں ہیں جن میں سے 70 فیصد موٹر سائیکلیں ہیں اور 27 لاکھ بڑی گاڑیوں میں سے 70 فیصد پرانی ہیں۔

پاکستان کے پڑوسی غریب ملکوں میں بجلی کتنی سستی ہے؟

ایک توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے، عبدالعلیم خان نے ذکر کیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی بلوچستان کی مختلف شاہراہوں پر 2,500 موٹر وے پولیس افسران کو تعینات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ تیز رفتاری پر نظر رکھی جا سکے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Abdul Aleem Khan

Motorway Toll Tax

M Tag