Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی دو کروڑ ویڈیوز ہٹا دیں

ٹک ٹاک نے جنوری سے مارچ 2024 کے دوران دنیا بھر میں 16 کروڑ 69 لاکھ 97 ہزار 307 ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا
شائع 08 جولائ 2024 08:23pm
تصویر: زوما پریس
تصویر: زوما پریس

معروف ایپلیکیشن ٹک ٹاک کی جانب سے 2 کروڑ سے زائد پاکستانی صارفین کی ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئیں۔

ٹک ٹاک کا استعمال پاکستان سمیت دنیا بھر میں کیا جاتا ہے، مختصر ویڈیوز کے اس پلیٹ فارم نے کم وقت میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔

ٹک ٹاک کے نئے پروگرام سے پیسے کمانا اب مزید آسان

مگر حال ہی میں ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے کئی پاکستانی ٹک ٹاک صارفین کی ویڈیوز پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کردی گئیں۔ ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کردہ ویڈیوز کی جانچ پڑتال کمیونٹی گائیڈ لائنز کے اصولوں کے تحت ہوتی ہے۔

وہیں ٹک ٹاک نے 2024 کی پہلی سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے جنوری سے مارچ 2024 کے دوران دنیا بھر میں 16 کروڑ 69 لاکھ 97 ہزار 307 ویڈیوز کو کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ڈیلیٹ کیا گیا۔

یہ تعداد اس عرصے میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی جانے والی مجموعی ویڈیوز کے 0.9 فیصد کے برابر ہے۔

پاکستان میں اس عرصے کے دوران 2 کروڑ 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا گیا۔

کمپنی کے مطابق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والی تقریبا 93.9 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ڈیلیٹ کیا گیا۔

ٹک ٹاک نے 2 کروڑ 16 لاکھ 39 ہزار 414 ایسے اکاؤنٹس بھی پلیٹ فارم سے ہٹائے، جو 13 سال سے کمر عمر لوگوں کے استعمال میں تھے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے غیر ضروری اکاؤنٹس اور متعلقہ مواد کو بھی ہدف بنایا اور اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے۔

کمپنی کی جانب سے مواد کی جانچ پڑتال کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی جائزے کا مجموعہ استعمال کیا جاتا ہے، تاکہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مبنی مواد کی نشاندہی کی جا سکے۔

TIK TOK

community guidelines

videos deleted