Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

چینی شہری کے کال سینٹر میں ڈکیتی، نقاب پوش خود کو ایف آئی اے افسر بتا کر 40 موبائل فون اور لیپ ٹاپ لے اڑے

ملزمان جاتے ہوئے کمپنی کے چینی مالک سے گاڑی کی چابی بھی چھین کر لے گئے، پولیس
شائع 08 جولائ 2024 05:50pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے مری روڈ پر چینی باشندے کے کال سینٹر پر ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزمان نقدی اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق مری روڈ پر واقع کیانی پلازہ میں چینی باشندے کے کال سینٹر میں دو نقاب پوش ڈاکو خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرکے داخل ہوئے۔

ملزمان نے اسلحے کے زور پر کال سینٹر کے سی سی ٹی وی کیمرے بند کرکے کارڈ نکال لیے اور 70 ہزار کی نقدی، 40 موبائل فونز اور لیپ ٹاپ لوٹ کر لے گئے۔

کوئٹہ سے اغوا پنجاب کے سیاحوں سے متعلق تشویشناک خبریں، انسانی حقوق کی تنظیم کا سیاحوں کو چھوڑنے کا مطالبہ

ملزمان جاتے ہوئے کمپنی کے چینی مالک سے گاڑی کی چابی بھی چھین کر لے گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

rawalpindi

Call Center Robbery