Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

وزیر داخلہ پروٹیکٹیڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ کیٹگری میں شامل کرنے پر برہم

محسن نقوی نے پروٹیکٹیڈ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے تمام ڈسکوز کا ڈیٹا طلب کرلیا
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2024 06:37pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹیڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ کیٹگری میں شامل کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے پروٹیکٹیڈ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے تمام ڈسکوز کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔

وزیرداخلہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں اوور بلنگ کے ایشو کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز ڈسکوز کے ڈیٹا کو چیک کرکے رپورٹ پیش کریں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے 3 روز میں ایف آئی اے ڈائریکٹرز کو تمام شواہد جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا تمام شواہد کی جامع رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ محسن نقوی نے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نارتھ کو پشاور، لاہور ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد خود جا کر صورتحال کا جائزہ لینے اور ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی۔

500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینلز دینے کی منظوری

محسن نقوی نے کہا کہ پروٹیکٹیڈ صارفین سے زیادتی کا ازالہ کرنا ضروری ہے۔ ایک ایک شواہد کا جائزہ لے کر ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

وز یراعظم کا بجلی صارفین کے بلوں میں اضافی یونٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

وزیرداخلہ کا بجلی کی اووربلنگ پر افسروں اور عملے کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

واضح رہے کہ اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے اوور بلنگ پر بریفنگ دی۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ہیڈکوارٹر، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی نارتھ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

PM Shehbaz Sharif

electricity bill

mohsin naqvi

OVERBILLING