Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول کا تائی کوانڈو کی گولڈمیڈلسٹ خاتون کھلاڑیوں سے دلچسپ مکالمہ

پشاور : کوہ پیما اور ورلڈ اسکواش چیمپئن جان شیر خان سمیت مختلف کھلاڑیوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کی
شائع 08 جولائ 2024 05:32pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ورلڈ اسکواش چیمپئن جان شیر خان، تائی کوانڈو گولڈ میڈلسٹ میمونہ نصیر اور پاکیزہ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے ملاقاتیں کی ہیں۔

پشاور میں بلاول بھٹو سے ورلڈ اسکواش چیمپئن جان شیرخان کی ملاقات کے دوران گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی سے تائی کوانڈو گولڈمیڈلسٹ میمونہ نصیراور پاکیزہ نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر بلاول کا کہنا تھا کہ میں تائی کوانڈو میں 1ڈین تک پہنچا ہوں۔

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ آپ 2 ڈین ہیں، مجھے آپ کو اپنا کوچ بنانا ہوگا۔

پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تفصیلی شیڈول سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری سے قومی والی بال ٹیم کے کپتان نے بھی ملاقات کی۔ جبکہ ماؤتائی چیمپئن خان سعید آفریدی نے بھی چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کی۔ جس میں کھیل سے متعلق گفتگو کی گئی۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی

بلاول سے دیگر جن کھلاڑیوں نے ملاقات کی ان میں قومی کھیلوں میں نمائندگی کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون اسپرنٹر تمیم خان، جوڈو کے ورلڈ چیمپئن عزیزالحق اورکوہ پیما ثمر خان شامل ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔

Bilawal Bhutto Zardari

sports

Pakistan Politics