Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ میں شاہ رخ خان کا کردار میری کاپی ہے، توقیر ناصر کا دعویٰ

افسوس ہے کہ فلم کی ٹیم اور شاہ رخ خان نے کریڈٹ نہیں دیا، شاہ رخ خان
شائع 08 جولائ 2024 05:17pm

پاکستان کے سینیئر اداکاروں میں سے ایک توقیر ناصر نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے فلم ”کبھی الوداع نہ کہنا“ میں جو کردار ادا کیا وہ ان کے کردار کی کاپی ہے۔

توقیر ناصر نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کے دوران کہا کہ بالی ووڈ کے 1990 کی دہائی کے تقریباً تمام ہی بڑے اداکاروں سے ان کی دعا سلام ہے، لیکن شاہ رخ خان سے ان کی زیادہ دوستی ہے۔

توقیر ناصر کے مطابق شاہ رخ خان نے انہیں مختلف طریقوں سے سلام بھجواتے رہتے ہیں، وہ بھی بدلے میں انہیں سلام اور شکریہ بھجواتے ہیں۔

انہوں نے اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان نے تو ان کے کردار پر فلم بھی کر رکھی ہے جو انہیں اچھی لگی اور انہوں نے ان کے کردار کو سراہا۔

توقیر ناصر نے دعویٰ کیا کہ ”کبھی الوداع نہ کہنا“ میں شاہ رخ خان کا کردار ان کے ماضی کے مقبول ڈرامے ”پرواز“ کے کردار کی کاپی ہے۔

بنا شادی کے باپ بننے والے کرن جوہر کس بیماری میں مبتلا ہو گئے

توقیر ناصر نے بتایا کہ جس طرح ڈرامے میں ان کا کمپلیکس کردار تھا اور وہ بھی ٹانگ سے لنگڑاتے تھے، اسی طرح شاہ خان نے بھی فلم میں یہی کردار ادا کیا اور وہ بھی لنگڑاتے دکھائی دیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامے میں ان کا کردار دو خواتین کی محبت کے گرد گھومتا ہے جب کہ ”کبھی الوداع نہ کہنا“ میں بھی شاہ رخ خان کو بھی شادی شدہ ہوکر دوسری شادی شدہ خاتون سے عشق لڑاتے دکھایا گیا ہے۔

کترینہ کیف امبانی کی سنگیت میں کیوں شامل نہیں ہوئیں, وکی کوشل نے انکشاف کردیا

ان کا کہنا تھا کہ ”کبھی الوداع نہ کہنا“ میں شاہ رخ خان کا کردار ہوبہو ان کے ڈرامے کے کردار جیسا ہے اور انہیں فلم دیکھ کر اچھا لگا، لیکن انہیں افسوس ہے کہ فلم کی ٹیم اور شاہ رخ خان نے انہیں کریڈٹ نہیں دیا۔

توقیر ناصر نے بتایا کہ ان کا ڈراما مستنصر حسین تارڑ نے لکھا تھا، انہیں فلم کے ہدایت کار کرن جوہر کو کریڈٹ دینا چاہیے تھا لیکن افسوس انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

Shahrukh Khan

Tauqeer Nasir

Kabhi Alvida Na Kehna