Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مون سون بارشوں کی پیشگوئی، تاریخیں سامنے آگئیں، شہریوں کیلئے بھی ہدایت

موسلا دھار بارش سے شمال مشرقی پنجاب کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
شائع 08 جولائ 2024 04:38pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کیلئے ہدایت جاری کی ہے جب کہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔

8 اور 9 جولائی کو سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ 10سے15جولائی کے درمیان ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جولائی سے بحیرہ عرب سے مزید مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی۔ 10 سے 16جولائی کشمیر میں تیزہوائوں اورگرج چمک کبساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ 10 سے 15 جولائی کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی، مری میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

12 سے14 جولائی کے دوران ملتان، راجن پور، لیہ میں اور 11 سے 15 جولائی دیر، چترال، سوات، پشاور میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کالی گھٹائیں چھا گئیں، بعض مقامات پر بارش

8 سے 9 جولائی تک بلوچستان میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ 12 سے 13 جولائی کو سکھر، لاڑکانہ، عمرکوٹ میں جب کہ 11 سے 15 جولائی کے درمیان گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

رواں سال اوسط سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان، کونسا مہینہ بھاری ہوگا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش سے شمال مشرقی پنجاب کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی تلقین ہے۔

Met Office

Rain

Urban flooding