Aaj News

اتوار, اکتوبر 06, 2024  
02 Rabi Al-Akhar 1446  

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو منشیات فراہم کیے جانے کا انکشاف

قیدیوں کی ایڈمن بلاک میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی جائے، آئی جی جیل خانہ جات کا تمام سپرنٹنڈنٹس کو مراسلے میں حکم
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2024 07:42pm

پنجاب کی جیلوں میں منشیات کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جیلوں میں قیدیوں کو منشیات کی فراہمی کا سب سے اہم ذریعہ ایڈمن بلاک ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ آئی جی پنجاب فاروق نذیر کی طرف سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر کی جیلوں میں ایڈمن بلاک میں منشیات کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کی ملاقاتوں پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پابندی عوامی شکایات درست ثابت ہونے پر لگائی گئی ہے۔ بد نام زمانہ منشیات فروش جیلوں کے اندر مختلف ذرائع سے منشیات اسمگل کرنے کے لیے فعال رہتے ہیں۔

منشیات کی سپلائی کے لیے ان کا ایک اہم ذریعہ جیل کے ایڈ من بلاک ( ڈیوڑھی) قیدیوں سے بالمشافہ ملاقات کو سمجھا جاتا ہے۔

پنجاب میں جیل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن قیدیوں پر منشیات سے متعلق مقدمات ہیں اُن کی ایڈمن بلاک کے اندر ملاقاتوں پر پابندی لگائی جائے۔

آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے جاری ہدایت کی تعمیل نہ کرنے والے سپرنٹنڈنٹ جیل کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور پیڈا ایکٹ 2017 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب کی جیلوں میں منشیات ملزمان کی ایڈمن بلاک میں ملاقات پر فوری پابندی عائد

پابندی ہوم سیکریٹری پنجاب نور الامین مینگل کی ہدایت پر لگائی گئی۔ پابندی جیلوں میں منشیات کی دستیابی کی شکایات کی موصولی کے پیشِ نظر لگائی گئی۔ سپرنٹینڈنٹ جیلز کو احکامات پر عملدرآمد کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔ احکامات پر عملدرآمد میں کوتا ہی پر متعلقہ سپرنٹینڈنٹ جیل کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

DRGS IN PUNJAB JAILS

MEETINGS IN ADMIN BLOCKS BANNED

CIRCULAR ISSUED