Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

سلمان خان کا سرپرائز، آدھی رات کو دھونی کے گھر پہنچ گئے

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی پوسٹ کو لاکھوں سوشل میڈیا صارفین نے لائیک کیا۔
شائع 08 جولائ 2024 03:46pm
—بھارتی میڈیا
—بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنے مداحوں کو سرپرائز دیتے ہیں اور خوب داد بھی وصول کرتے ہیں۔ اب انہوں نے ایک ایسا کام کیا جس پر سب کے دل جیت لیے۔ سلمان خان آدھی رات کو مشہوربھارتی کرکٹر کی سالگرہ منانے پہنچ گئے۔

بھارتی میدیا کے مطابق اداکار سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پر ایم ایس دھونی کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے کپتان صاحب‘۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی پوسٹ کو لاکھوں سوشل میڈیا صارفین نے لائیک کیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی سلمان خان اور اپنی اہلیہ ساکشی کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

دھونی نے سلمان خان کو کیک بھی کھلایا۔ سلمان خان اور دھونی کے فینز نے دونوں اسٹارز کی ویڈیو کو اپنے لیے تحفہ قرار دیا۔

india

Celebrities

Salman Khan

Dhoni