Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں دو بچیاں کرنٹ لگنے سے جاں بحق

پانی کی موٹر کے تار کھلے ہوئے ہونے پر کرنٹ لگا، مناہل اور اقرا کے والد رکشہ ڈرائیور ہیں۔ اہلِ خانہ غم سے نڈھال
شائع 08 جولائ 2024 03:38pm

کراچی کے مضافاتی علاقے سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر سیون ڈی میں کرنٹ لگنے سے دو بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔ بچیوں کی عمریں سات سے دس سال تک ہیں۔

پانی کی موٹر کے تار کھلے ہوئے تھے جس کے باعث مناہل اور اقرا کو کرنٹ لگا۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ادارے کے حکام نے بتایا کہ مناہل اور اقرا کے والد رکشہ ڈرائیور ہیں۔ معصوم بچیوں کے جاں بحق ہونے پر اہلِ خانہ کی حالت غیر ہے۔ علاقے میں بھی ہر آنکھ اشک بار ہے۔

surjani town

current

iqra

MANAHIL

ELECTORCUTED