Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں وزیر اعظم سے گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات

بلوچستان کی مجموعی ترقی و خوش حالی اور بہببودِ عامہ کے منصوبون پر تبادلہ خیال، معاونت پر شہباز شریف سے اظہارِ تشکر
شائع 08 جولائ 2024 03:24pm

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے کوئٹہ میں گورنر اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے ملاقات کی۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے وزیر اعظم سے ملاقات میں صوبائی اور ملکی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبے میں ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے پروگرام اور پارٹی کے معاملات پر بھی بات ہوئی۔

جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان کی ترقی اور خوش حالی میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم اور گورنر بلوچستان نے وفاق اور صوبے کے تعلقات کو مزید مستحکم اور خوش گوار بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں صوبے کی مجموعی ترقی اور متعلقہ منصوبوں سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وفاقی اور صوبائی پی ایس ڈی پی میں مفادِ عامہ سے متعلق منصوبوں پر پر خصوصی مشاورت کی۔

سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں زرعی شعبے کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پروگرام میں صوبائی حکومت کی معاونت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا امید ہے وفاق بلوچستان کی ترقی پر متوجہ رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت تعلیم و صحتِ عامہ کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

وزیرِ اعظم سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماؤں کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے کراچی کا بھی دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے بندرگاہوں اور نیشنل فلیگ کیرئیر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔

وزیرِ اعظم نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو بندرگاہ کی کارکردگی کے خطے کی دوسری بندرگاہوں سے موازنے پر مشتمل ایک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

PM IN QUETTA

GOVERNOR AND CM MET PM

PSDP DISCUSSED