Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

موسلا دھار بارش نے ممبئی میں تباہی مچادی، سڑکیں اور ریلوے ٹریک ڈوب گئے

لاکھوں افراد گھروں میں محصور، سیکڑوں پروازوں کا شیڈول متاثر، تعلیی
شائع 08 جولائ 2024 03:06pm

بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ شہر کے طول و عرض میں بیشتر علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔ موسلا دھار بارشوں سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

سڑکیں اور ریلوے ٹریک ڈوب گئے ہیں۔ لوکل ٹرین سسٹم بند کردیا گیا ہے۔ لوگوں کو گھٹنوں گھٹنوں میں چلنا پڑ رہا ہے۔ مسلسل 6 گھنٹے کی بارش نے ممبئی کے شہریوں کا ناطقہ بند کردیا۔

مضافات اور نشیب کے علاقوں میں لاکھوں افراد اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ کئی علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ آج دفاتر، فیکٹریوں اور دکانوں میں ملازمین کی حاضری بہت کم رہی ہے۔

تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ بیشتر تجارتی و صنعتی مراکز بھی بند ہیں۔ بلدیاتی انتظامیہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں اور جن سڑکوں کی کیفیت نہیں جانتے اُن پر سفر احتیاط سے کریں۔

لوگوں کو ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث 30 سے زائد پروازیں اور کئی ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ 250 سے زائد پروازوں کا شیڈول تاخیر کی نذر ہوا ہے۔

School closed

MUMBAI HEAVY RAINS

ROAD RAILWAY TRACKS INUNDATED

LOW ATTENDANCE IN OFFICES