انڈونیشیا میں سونے کی غیر قانونی کان بیٹھ جانے سے 11 افراد ہلاک
سولا ویسی صوبے میں واقع کان سے 5 افراد کو زندہ نکال لیا گیا، 17 لاپتا ہیں۔
انڈونیشیا میں سونے کی غیر قانونی کان بیٹھنے سے گیارہ افراد دب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ سانحہ جزیرے سولاویسی میں موسلا دھار بارشوں کے دوران رونما ہوا۔
مقامی حکام نے بتایا کہ سولا ویسی کے دور افتادہ علاقے میں واقع کان میں 33 افراد موجود تھے۔ پانچ افراد کو بچالیا گیا، 17 افراد لاپتا ہیں۔
سولا ویسی کے حکام نے بتایا کہ کئی دن سے جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث کئی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔ طوفانی بارشوں کے باعث سونے کی کان میں امدادی کارروائی کے حوالے سے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
Indonesia
GOLD MINE
ELEVEN DIE
FIVE RESCUED
17 MISSING
مقبول ترین
Comments are closed on this story.