Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عارف والہ میں غیرت کے نام پر مطلقہ خاتون کا بہیمانہ قتل

عرفان نے سویئ ہوئی بھتیجی تنزیلہ پر کلہاڑی سے وار کیے، بعد میں لاش کے پاس ہی بیٹھا رہا۔
شائع 08 جولائ 2024 01:16pm

عارف والہ کے علاقے بھٹہ نمبر 2 میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی مطلقہ بھتیجی کو کلہاڑی کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واردات کے بعد ملزم لاش کے پاس ہی بیٹھا رہا۔

اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے بیان کے مطابق ملزم عرفان نے بھتیجی تنزیلہ پر کلہاڑی کے وار اس وقت کیے جب وہ سورہی تھی۔

مزید پڑھیں :

پشاورمیں 5 سال میں غیرت کے نام 126 افراد قتل

پنجاب میں غیرت کے نام پر بدبخت بیٹے نے ماں اور تین بہنوں کو قتل کردیا

جیکب آباد: ’غیرت‘ کے نام پر ملزم نے بھتیجی اور نوجوان کو قتل کردیا

Arifwala

HONOR KILLLING

TANZEELA