Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی ایس پی علی رضا شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، وزیر اعلیٰ کی بھی شرکت

علی رضا کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کیا تھا، ایس ایس پی سینٹرل نے موقع کا معائنہ کیا۔
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2024 01:00pm

گزشتہ روز شہید کیے جانے والے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کی نمازِ جنازہ سینٹرل پولیس آفس میں ادا کردی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ اور سینیر پولیس حکام اور دیگر نے شرکت کی۔

اعلان کیا گیا تھا کہ سینٹرل پولیس آفس کے بعد انچولی امام بارگاہ میں بھی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔

ایس ایس پی سینٹرل نے آج اس مقام کا معائنہ کیا جہاں گزشتہ روز ڈی ایس پی علی رضا کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل کو بتایا گیا کہ جس عمارت میں یہ واقعہ رونما ہوا وہاں سی سی ٹی وی کیمرا نصب نہیں تھا۔ بلڈنگ کے اطراف میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے تفتیش میں مدد لی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی ایس پی علی رضا کےاہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ قاتل بہت جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔ ان کہنا تھا کہ دہشت گردی ختم کرنے کے لیے پولیس نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی میں فائرنگ، چوہدری اسلم کے قریبی سی ٹی ڈی اعلیٰ افسر جاں بحق، عینی شاہد کا بیان سامنے آگیا

سبی میں گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی شہید

لکی مروت میں پولیس کی گاڑی پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 2 شہید

CTD

Funeral Prayers

DSP ALI RAZA

CM SIND ATTENDS