Aaj News

اتوار, اکتوبر 06, 2024  
02 Rabi Al-Akhar 1446  

عمران خان کی ہفتے میں ایک بار واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کروانے کی درخواست مسترد

سابق وزیراعظم کی مہینے میں 2 مرتبہ بیٹوں سے بات کروائی جاتی ہے، عدالتی حکم
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2024 12:48pm

راوالپنڈی کی انسداد دہشت گردی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہفتے میں ایک مرتبہ واٹس ایپ پربیٹوں سے بات کروانے کی درخواست مسترد کردی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجازآصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فونک ملاقات کی درخواست پر سماعت کی ۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروا دیا گیا، جیل انتظامیہ نے جواب میں بتایا کہ جیل مینوئیل کے مطابق کسی ملزم کی واٹس ایپ پر رشتہ داروں سے ملاقات کا قانون موجود نہیں۔

عدالتی حکم کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی مہینہ میں 2 مرتبہ بیٹوں سے بات کروائی جاتی ہے۔

عمران خان کی بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو، بچے جذباتی ہوگئے

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کا بیٹوں سےٹیلیفونک رابطہ کروانے سے انکار کردیا

بعدازاں جیل انتظامیہ کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروانے پر راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ہفتے میں ایک مرتبہ واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کروانے کی درخواست مسترد کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان سے بیٹوں کی بات کرانے کا حکم دے دیا تھا۔

rawalpindi

ATC

imran khan

WhatsApp

IMRAN KHAN Adiyala Jail

imran khan sons