Aaj News

اتوار, اکتوبر 06, 2024  
02 Rabi Al-Akhar 1446  

بینک سے ایک سینٹ نکالنے والا امریکی ڈکیتی کے الزام میں گرفتار

ایک سینٹ دینے سے انکار پر فلیمنگ کے ریمارکس سے کیشیر نے خوف زدہ ہوکر پولیس کو طلب کرلیا
شائع 08 جولائ 2024 10:40am

امریکا میں ایک شخص کو بینک سے صرف ایک سینٹ نکالنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ 41 سالہ مائیکل فلیمنگ نے کیش ٹیلر کو ایک سینٹ کی سلپ دی۔ جب اُس نے انکار کیا تو فلیمنگ نے کہا کیا تم چاہتے ہو میں دوسرا لفظ کہوں۔

یہ بات سن کر کیشیر اس قدر خوفزدہ ہوا کہ اُس نے پولیس کو طلب کرلیا۔ مائیکل کا جواب سن کر کیشیر کو ایسا لگا کہ شاید وہ اب تشدد پر اُتر آئے گا۔ کسی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے اُس نے پولیس کو طلب کیا۔

جب پولیس آئی تب فلمینگ بینک کے اندر ہی تھا۔ اسے حراست میں لے لیا گیا۔ سُمٹر کاؤنٹی شیرف آفس کے اریسٹ ایفیڈیوٹ کے مطابق فلیمنگ پر ڈکیتی کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

فاکس 35 آرلینڈو کے مطابق کیشیر یہ سمجھا کہ فلیمنگ مذاق کر رہا ہے۔ جب اُس نے بتایا کہ بینک سے ایک سینٹ نہیں نکالا جاسکتا تو اُس نے بُرا منہ بناکر ایسے ریمارکس دیے کہ کیشیر کو شدید خوف محسوس ہوا۔ کیشیر یہ سمجھا کہ وہ ڈکیتی کی دھمکی دے رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مائیکل فلیمنگ نے فلوریڈا میں نافذ ڈکیتی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ مائیکل فلیمنگ کو سُمٹیر کاؤنٹی ڈیٹینشن سینٹر میں رکھا گیا ہے۔ اُسے پانچ ہزار ڈالر کے بونڈ کے عوض ہی رہائی مل سکتی ہے۔

ONE CENT WITHDRAWL

CASHIER FRIGHTENED

CALLED POLICE

ROBBERY CHARGES