Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ پر قابو پالیا گیا، ٹریڈنگ بحال

آگ پر قابو پائے جانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے
شائع 08 جولائ 2024 12:41pm

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، جس کے بعد ٹریڈنگ بحال کردی گئی۔

فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق کراچی کی مصروف شاہراہ آئی آئی چندریگرروڈ پر واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بروکر بلڈنگ میں آگ لگ گئی، آگ عمارت کی چوتھی منزل پر لگی، جس کے بعد ٹریڈنگ کا عمل روک دیا گیا تھا۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈز کی گاڑیاں اور ٹیمیں فوری طور پر روانہ کردی گئی تھیں، جس نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد عمارت کی چوتھی منزل پر لگی آگ پر قابو پالیا۔

آگ پر قابو پائے جانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم معمولی مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز کی تعطیل کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا پہلا روز ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ساڑھے 9 بجے شروع ہوتا ہے۔

stock market

pakistan stock exchange

pakistan stocks

Pakistan Stock Exchange (PSX)

PAKISTAN STOCK MARKET

pakistan stock exchang building fire