Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پالتو کتے کی محبت میں دیوانی خاتون نے سونے کی بھاری کم چین تحفے میں دے دی

خاتون کی اپنے کتے سےمحبت کا اظہار دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کے لاکھوں پیغامات آگئے
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2024 09:10am
—فوٹو: انڈیا ٹو ڈے
—فوٹو: انڈیا ٹو ڈے

پالتو جانوروں سے محبت کے کئی منفرد انداز شہ سرخیوں کی زینت بنتے ہیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں سب کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ بھارتی خاتون نے اپنے پالتو کتے کی سالگرہ کے موقع پر اسے ڈھائی لاکھ روپے کی سونے کی چین تحفے میں دے کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔

بھارتی شہر چیمبور میں جیولر کے مالک نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں جس میں خاتون شلدانہ کو اپنے کتے کے لیے سونے کی چین پسند کرتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ پالتو کتا ’ٹائیگر‘ اسٹور میں بے چینی سے انتظار کررہا ہے۔

ویڈیو میں دکھا جا سکتاہے کہ خاتون اپنے پالتو کتے کو سونے کی ایک چین پہنناتی ہے جس پر وہ دم ہلکا کر خوشی کا اظہار کرتا ہے۔

جیولری اسٹور کے مالک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’ہماری سرپرست نے اپنے پیارے کتے کی سالگرہ کو ایک خاص انداز میں منانے کا فیصلہ کیا اور انہوں ںے ایک شاندار سونے کی چین کا انتخاب کیا۔

![ . ](

/)

ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے ساتھ ہی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ صارفین نے خاتون کے اپنے کتے سے پیار پر انہیں خوب پذیر آرائی ملی۔

نیٹیزنز نے ویڈیو کو ’خوبصورت‘ اور ’صحت مند‘ قرار دیا، جس سے تبصروں کے سیکشن میں محبت اور دل کے ایموجیز کا سیلاب آگیا۔

india

Pet Dog

Pet