Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پادری نے کہا کھڑے ہو جائیے، صدر بائیڈن بیٹھے ہی رہے

فلاڈیلفیا کے بلیک چرچ میں امریکی صر ایک بار پھر اپنے حواس کھو بیٹھے، صدارتی دوڑ میں رہنے کی ضد برقرار
شائع 08 جولائ 2024 08:46am

امریکی صدر جو بائیڈن کے گُم سُم رہنے اور سُنّ رہ جانے کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔ گزشتہ روز فلاڈیلفیا کے بلیک چرچ میں صدر بائیڈن ایک دعائیہ تقریب میں مدعو تھے۔

پادری نے دعائیہ تقریب سے متعلق خطبہ دیا اور پھر تمام حاضرین سے کہا کھڑے ہوجائیے تاکہ دعا کرائی جاسکے۔ یہ حکم صدر بائیڈن کے لیے بھی تھا تاہم وہ گُم سُم اپنی نشست پر بیٹھے رہے۔

چرچ میں موجود لوگ یہ دیکھ کر بہت حیران ہوئے کہ صدر بائیڈن یا تو پادری کی بات نہ سُن پائے یا پھر سُن کر بھی معقول اور بروقت ریسپانس دینے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔

پادری نے جب یہ دیکھا کہ سب لوگ کھڑے ہوگئے ہیں مگر صدر بائیڈن بیٹھے ہوئے ہیں تو سمجھ گیا کہ وہ حواس میں نہیں۔ پادری اُن سے مخاطب ہوا اور کہا کہ دعا کے لیے کھڑے ہوجائیں۔

پادری کی طرف سے مخاطب کیے جانے پر صدر بائیڈن کو اندازہ ہوا کہ سب کھڑے ہوگئے ہیں اور وہ اب تک بیٹھے ہوئے ہیں۔ اور وہ بھی اٹھ کھڑے ہوئے۔

یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ صدر بائیڈن کسی محفل میں گُم سُم بیٹھے رہے اور معقول ریسپانس نہ دے سکے۔ کئی بار مجمع سے خطاب کے بعد اُن کی سمجھ میں نہ آیا کہ روسٹرم سے ہٹنا ہے اور اسٹیج سے اُترنا ہے۔

Philadelphia

president Biden

Pastor

BLACK CHURCH

CLUELESS