Aaj News

اتوار, اکتوبر 06, 2024  
02 Rabi Al-Akhar 1446  

سعودی گروپ نے شیل پاکستان کے اکثریتی شیئرز حاصل کر لیے

مسابقتی کمیشن نے بھی ان حصص کی خریداری کی منظوری دے دی
شائع 08 جولائ 2024 12:02am

اسلام آباد: سعودی گروپ ایساد ہولڈنگ نے متحدہ عرب امارات میں قائم وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے شیل پاکستان لمیٹڈ کے 77.42 فیصد شیئرز (حصص) اور کنٹرول حاصل کرلیا۔

بزنس ریکارڈ کی رپورٹ کے مطابق مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے مسابقتی ایکٹ، 2010 کی دفعہ 11 کے تحت حصص کی خریداری کی منظوری دے دی ہے، پاکستان میں ریٹیل (خوردہ) تیل کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے مذکورہ لین دین کو مضبوط بنایا گیا ہے۔

شیل پاکستان لمیٹڈ، جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ہے، پاکستان بھر میں موٹر ایندھن اور لبریکنٹس کی ریٹیل (خوردہ) فراہمی میں نمایاں کاروباری اثر و رسوخ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ جبکہ وافی انرجی ایل ایل سی ایساد ہولڈنگ گروپ کی مکمل ملکیتی شراکت دار ہے جو سعودی عرب میں فیول اسٹیشنز کے انتظام اور آپریشن میں مہارت رکھتی ہے۔ گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مقاصد کے لئے اپنے ونگز کو متحرک کرنے کے لئے وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ قائم کیا ہے۔

تاجروں کی سفارشات اور صنعت کار کے تحفظات کو ضرور دیکھیں گے، وفاقی وزیرخزانہ

مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے پہلے مرحلے کے مسابقتی جائزے میں ’ریٹیل فیول، وہیکل لبریکنٹس اور انڈسٹریل لبریکنٹس‘ کو متعلقہ مصنوعات کی منڈیوں کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ شیل پاکستان کے تینوں متعلقہ مارکیٹوں میں الگ الگ حصص ہیں لیکن لین دین کے بعد اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عمل تیز کرنے کی سعودی یقین دہانی

اس کے علاوہ وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ شیل پاکستان کا براہ راست کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بھی متعلقہ مارکیٹوں میں غالب پوزیشن حاصل نہیں کرے گی۔ لہذا، سی سی پی نے مسابقتی ایکٹ، 2010 کی دفعہ 31 کے تحت مذکورہ حصول کو فوری طور پر مجاز کیا ہے۔

چیئرمین مسابقتی کمیشن ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ اس پیش رفت سے ریٹیل فیول سپلائی چین میں سروس اسٹینڈرڈز کو بلند کرکے مسابقت کو فروغ ملے گا اور یہ پاکستانی مارکیٹوں کو پھلنے پھولنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پاکستان کا روسی ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا فیصلہ

دوسری جانب نجی ٹی وی نے ترجمان شیل پاکستان کے حوالے سے بتایا ہے کہ فروخت کا عمل ایک سال سے جاری ہے، مکمل ہونے میں مزید 2 ماہ لگ سکتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ لبریکنٹ بزنس کے شیئرز بھی فروخت ہورہے ہیں، شیل کا برانڈ بدستور موجود رہے گا۔

Saudi Arabia

Special Investment Facilitation Council (SIFC)

Saudi Group