Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹکٹ ہولڈرز فائنل کرلیے‘

پی ٹی آئی لاہور کی قیادت نے تنظیم سازی ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی
شائع 07 جولائ 2024 11:24pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کی قیادت نے تنظیم سازی ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

تنظیم سازی کے حوالے سے لاہور میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور حافظ ذیشان رشید کا کہنا تھا کہ تنظیم سازی کا کام 80 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔

بڑے محکموں کو صوبے کی سطح سے بہتر انداز میں چلانا ناممکن ہے، اختیارات نچلی سطح پر منتقل کریں، علی امین

انھوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے تک تنظیم سازی مکمل کرکے لسٹیں تیارکرلیں گے، ’بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹکٹ ہولڈرز فائنل کرلیے ہیں‘۔

نواز شریف کو جمہوری طرز فکر کی سزا دی گئی، عمران کی رہائی سے ٹمپریچر کم ہوگا، محمود اچکزئی

ان کا مزید کہنا تھا پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل تیار ہے۔ آئندہ ہفتے تک بلدیاتی انتخابات کیلئے لسٹیں تیار ہو جائیں گی اور تمام نوٹیفکیشن اسی ہفتے میں جاری کردیے جائیں گے۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council