Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

’وزارت آئی ٹی کو ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں‘

کمیٹی نے متعلقہ وزارتوں سے منسلک محکموں کی رائٹ سائزنگ کے لیے سفارشات طلب کی ہیں، وزارت آئی ٹی
شائع 07 جولائ 2024 09:22pm

وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے آئی ٹی سمیت دیگر وزارتوں کو ختم کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

اتوار کو وزارت آئی ٹی نے واضح کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق کمیٹی نے متعلقہ وزارتوں سے منسلک محکموں کی رائٹ سائزنگ کے لیے سفارشات طلب کی ہیں اور مذکورہ وزارتوں کو ختم کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی ہے۔

وزارت آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن نے کہا کہ میڈیا کے ایک سیکشن میں خبروں سے یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سمیت دیگر وزارتوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔