کالکی 2898 اے ڈی: امیتابھ کے ساتھ کام کرنے پر ہدایتکار کو کیا خوف تھا؟
بالی ووڈ کی نئی سائی فائی فلم ”کالکی 2898 اے ڈی“ کے ہدایت کار ناگ اشون نے انکشاف کیا ہے کہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرتے ہوئے وہ خوفزدہ رہتے تھے۔
ہدایت کار ناگ اشون نے این ڈی ٹی وی کو دئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کالکی کے سیٹ پر ان کا تجربہ کیسا رہا، خاص طور پر امیتابھ بچن جیسے فلمی لیجنڈ کی ہدایت کاری کرنے میں، جنہوں نے فلم میں ”اشوتتھاما“ کا کردار ادا کیا ہے۔
سلمان خان کے والد اور جاوید اختر کے درمیان دوریاں، شبانہ اعظمی کا انکشاف
ناگ اشون نے بتایا کہ ’شوٹنگ کا پہلا دن مسٹر بچن سر کے ساتھ تھا اور یہ اتنا ہی خوفناک تھا جتنا کہ میں نے سوچا تھا‘۔
ناگ اشون نے کہا انہیں پہلے ہی خبردار کردیاگیا تھا لیکن بگ بی نے اس سارے عمل کو بہت ”آسان“ بنا دیا۔
ناگ اشون نے این ڈی ٹی وی کو بتایا، ’وہ مناسب پراستھیٹکس اورمیک اپ میں تھے… اور اس فلم کی شوٹنگ کا پہلا دن تھا۔ اس لیے، میں صرف یہ جاننے کی کوشش کر رہا تھا کہ ان کے ساتھ کیسے کام کرنا ہے، کیا حدود ہیں؟ کیا میں انہیں بتا سکتا ہوں کہ ہمیں مزید ٹیک لینے کی ضرورت ہے؟ میں انہیں کیسے بتاؤں؟‘
شتروگھن سنہا اپنی فیملی کی کردار کُشی پر پھٹ پڑے
امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرتے ہوئے ناگ اشون کو صرف ایک ہی خوف محسوس ہوا تھا کہ جب وہ دوبارہ ٹیک کے لیے کہنا چاہ رہے تھے، خاص طور پر اگر تکنیکی خرابیوں کی صورت حال پیدا ہو۔
انہوں نے کہا، ’میرا خوف تکنیکی چیزوں کی وجہ سے ہمیشہ ایک اور ٹیک کے لئے پوچھنا تھا۔ اگر کوئی توجہ کا مسئلہ یا ہلکی سی چیز خراب ہوتی تو ٹیکنیشن ایک اور ٹیک لینے کے لئے کہتا۔ یہ ہمیشہ مایوسی کی صورت حال ہوتی ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ امیتبھ بچن نے اس پر کوئی مسئلہ نہیں کیا اوہ بہت شفیق تھے‘۔
ثانیہ مرزا کی بہن کس مشہور کھلاڑی کی بہو ہیں؟
کالکی 2898 اے ڈی کی دیگر اسٹار کاسٹ میں سپر اسٹارز پربھاس، دیپیکا پڈوکون کے ساتھ فلمی لیجنڈ امیتابھ بچن اور کمل ہاسن شامل ہیں۔ دیشا پٹانی بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔
Comments are closed on this story.