Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اب بچا ہی کیا ہے‘، شادی کے بعد والی رات کے وی لاگ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا

'یہ وی لاگرز بالکل پاگل ہو چکے ہیں'
شائع 07 جولائ 2024 10:00pm

آج کل سوشل میڈیا استعمال کرنے والے تقریباً تمام ہی لوگوں کے دماغ پر وی لاگنگ کا بھوت سوار ہے، بڑا ہو یا بچہ، سنگل ہو جوڑا، ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی دنیا کو دکھائے۔

شہرت پانے کے اس چکر میں ٹک ٹاک ہو یا انسٹاگرام، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسی ویڈیوز پوسٹ کی جاتی ہیں، جو یا تو ان کی جگ ہنسائی کا باعث بنتی ہیں یا کسی تنازعے کو جنم دیتی ہیں۔

ایسا ہی کیا بھارت کے ایک جوڑے نے، جس نے وی لاگ بنانے کے لیے تمام حدیں پار کر دیں۔

سوشل میڈیا پر نوبیاہتا جوڑے کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنی سہاگ رات کی تیاریاں دکھاتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں ایک جوڑا نظر آرہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ دونوں کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے۔

ویڈیو میں دولہا دلہن سے پوچھتا ہے، ’ہماری سہاگ رات کیسی رہی؟‘

جس پر دلہن نے جواب دیا کہ ابھی ہوئی کہاں ہے؟

پھر دولہا کہتا ہے ہاں یہ بات ہے کہ ابھی ہوئی کہاں ہے۔

اس کے بعد دونوں بستر کی جانب گئے اور سجاوٹ دکھانے لگے۔

دولہا اور دلہن کے بیڈروم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ان دونوں کو اس حرکت کیلئے ٹرول کر رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو سنندا ​​رائے نامی خاتون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’سہاگ رات وی لاگ، یہ وی لاگرز بالکل پاگل ہو چکے ہیں۔ دھندلے کلپ کا انتظار کریں…‘

بہت سےسوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا، ’بھائی صاحب، ہم کہاں جا رہے ہیں؟ اب لوگ سہاگ رات کے ویڈیوز بھی شیئر کر رہے ہیں۔‘

اس پر ایک سوشل میڈیا یوزر نے کہا ’ہاں اب لوگ چند روپے کے عوض اپنی ذاتی زندگی بھی بیچنے کیلئے تیار ہیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ آج کل لوگ مشہور ہونے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، جب کوئی سہاگ رات کا بستر دکھا سکتا ہے تو اب بچا ہی کیا ہے؟’

Viral Video

Suhag Raat Vlog