Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیوی پر تبصرہ، بگ باس میں ارمان ملک نے ساتھی کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

'مجھے بھابھی بہت اچھی لگتی ہے'، وشال کا جملہ سنتے ہی ارمان آپا کھو بیٹھے
شائع 07 جولائ 2024 06:58pm

بھارتی رئیلیٹی شو ”بگ باس او ٹی ٹی 3“ میں ڈرامہ ایک نئے لیول پر پہنچ گیا ہے، جس میں شامل ارمان ملک نے وشال پانڈے کو اپنی دوسری بیوی پر تبصرہ کرنے پر تھپڑ دے مارا۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب وشال نے لوکیش کٹاریہ کو بتایا کہ وہ ’ارمان کی بیوی کریتیکا ملک کو خوبصورت سمجھتے ہیں۔‘

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارمان ملک، وشال پانڈے کی طرف بڑھتے ہیں اور پوچھتے ہیں،’ایک بات بتا، تیری عادت ابھی سے ایسی ہے یا پہلے سے ایسی تھی؟‘

جس پر وشال نے کہا وشال نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، ’میں نے اس وے (تناظر) میں نہیں بولا۔‘

اس موقع پر ارمان اور بھی غصہ ہو جاتے پہیں اور کہتے ہیں، ’تو تو بولتا ہی نہیں ہے۔ تو تو دودھ کا دُھلا ہے۔‘

پھر، ارمان ملک لوکیش کٹاریہ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور کہتے ہیں، ’آج یہ میرے گھروالوں کے لیے بولا، کل تیرے لیے بولے گا۔‘

کترینہ کیف امبانی کی سنگیت میں کیوں شامل نہیں ہوئیں, وکی کوشل نے انکشاف کردیا

وشال پانڈے لوکیش سے پوچھتے ہیں، ’کیا بولا تھا تیرے کان میں بس اتنا بتا‘، جس پر لوکیش نے جواب دیا، ’تم نے میرے کان میں بولا تھا کہ مجھے بھابھی بہت اچھی لگتی ہے۔‘

اس کے بعد چند سیکنڈ تک ہم دونوں کے کچھ شاٹس دیکھتے ہیں جو ان کے آپس میں جھگڑنے کے ہیں۔

اور پھر وشال اپنے چہرے پر ہاتھ رکھے ہوئے نظر آتے ہیں۔

وہ غصے میں کہتے ہیں،’مارا کیسے؟‘

ثانیہ مرزا کی بہن کس مشہور کھلاڑی کی بہو ہیں؟

اس سے پہلے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو مزید مارتے، باقی گھر والے آگے آتے ہیں اور انہیں الگ کردیتے ہیں۔

خیال رہے کہ بگ باس او ٹی ٹی کے تیسرے سیزن کی میزبان بالی ووڈ اداکار انیل کپور کر رہے ہیں اور اس شو میں کئی لوگ شریک ہیں۔

رواں سیزن میں معروف یوٹیوبر ارمان ملک دونوں بیویوں کے ساتھ شریک ہوئے تھے، تاہم پہلی اہلیہ پائل شو سے باہر ہوچکی ہیں۔

Armaan malik

Vishal Pandey

Lokesh Kataria

Big Boss OTT 3

Armaan Slaps Vishal