Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

فحش مواد دیکھنے کیلئے ’پاسپورٹ‘ متعارف

بچوں کی بالغان کے مواد تک رسائی محدود کرنے کیلئے بڑا اقدام
شائع 07 جولائ 2024 06:11pm

اسپین نے کم عمر افراد کی فحش مواد تک رسائی کو روکنے کے لیے ایک نئی ایپلی کشن متعارف کرائی ہے، جس میں صارف کی عمر کی تصدیق درکار ہوگی اور مواد دیکھنے کے لیے کریڈٹس کی تعداد بھی محدود ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ”ڈیجیٹل والٹ بیٹا“ کے نام سے بنائی گئی اس ایپ کو مقامی زبان میں ”پاسپورٹ“ کا نام دیا گیا ہے۔

درفشاں انہیں نازیبا حالت میں دیکھنے کے خواہشمند افراد پر برہم

یہ موبائل ایپلی کیشن فحش مواد کے پلیٹ فارم کو یہ جانچنے کی اجازت دے گی کہ آیا صارف کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے یا نہیں، ان کی عمر کی تصدیق کے لیے ناظرین سے موبائل ایپ استعمال کرنے کو کہا جائے گا۔

مذکورہ ایپلی کیشن موبائل فون والٹ کے طور پر کام کرے گی اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ پانچ آئی ڈیز میں سے ایک کے ذریعے صارفین کی عمر کی تصدیق کرے گی۔

تصدیق کے بعد صارفین کو ایک ماہ کی میعاد کے ساتھ 30 ”کریڈٹ“ ملیں گے۔

بھارتیوں نے فحش مواد ڈھونڈنے کیلئے وکی پیڈیا کا رخ کرلیا

یہ کریڈٹ صارف کو بالغوں کے مواد تک رسائی فراہم کریں گے، تاہم، صارفین اضافی کریڈٹس کے لیے درخواست بھی کرسکتے ہیں۔

یہ اقدام بالغان کے مواد تک رسائی پر سخت ضابطوں کی مہم چلانے والے اینٹی پورنوگرافی گروپ ”ڈیل یونا وولٹا“ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں کم عمر افراد میں بالغوں کے مواد کے خطرناک پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

فحاشی اور تشدد: متعدد امریکی اسکولوں میں بائبل پر پابندی عائد

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اس ڈیٹا کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 15 سال سے کم عمر کے تقریباً نصف نوجوان فحش مواد دیکھتے ہیں۔

Digital Wallet Beta

Cartera Digital Beta

Porn Passport

Restricting Pornography