Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت کا کسانوں کیلئے نیا ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان

کسانوں کو موسمی صورتحال اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا بتایا جائے گا، رومینہ خورشید عالم
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2024 05:53pm
وزیراعظم کی کوآرڈینیٹربرائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم۔ فوٹو۔۔۔فائل/ اے پی پی
وزیراعظم کی کوآرڈینیٹربرائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم۔ فوٹو۔۔۔فائل/ اے پی پی

وزیراعظم کی کوآرڈینیٹربرائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کسان ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کسان ٹی وی چینل شروع کیا جائے گا، کسانوں کو موسمی صورتحال اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا بتایا جائے گا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم پر کلیئرنس کا وقت کم کیا جائے، وزیراعظم کی پورٹ کے دورے پر ہدایت

انھوں نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیراور پائیدار طریقوں کو فروغ دیا جائے گا، کسان چینل کے لیے پی ٹی وی کے ساتھ باہمی اشتراک کیا جائے گا، صوبائی سطح پر مقامی پی ٹی وی اسٹیشنز کے ذریعے پروگرامز نشر کیے جائیں گے۔

پاکستان ریلوے نے 22 مسافر ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا

ان کا کہنا تھا کہ چینل کے ذریعے خواتین کو زیادہ سے زیادہ با اختیار بنانے پر توجہ دی جائے گی، چینل کو کامیاب بنانے کے لیے پی ٹی وی سے رہنمائی لی جائے گی۔

federal government

Farmers

tax on Agriculture