Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لباس کا مذاق اڑانے پر طالب علم نے ٹیچر کو مار ڈالا

سر اور گردن پر گہرے گھاؤ لگنے پر ٹیچر کو اسپتال لے جایا گیا تاہم اس نے راستے ہی میں دم توڑ دیا۔
شائع 07 جولائ 2024 04:17pm

بھارت کی ریاست آسام میں ایک طالب علم نے لباس کا مذاق اڑانے پر مشتعل ہوکر ٹیچر کو قتل کر ڈالا۔ یہ واقعہ کلاس روم کے اندر رونما ہوا۔

آسام کے ضلع سِواس نگر میں گیارہویں جماعت کا طالب علم اسکول یونیفارم کے بجائے عام لباس میں آیا تھا۔ ٹیچر نے کلاس لیتے ہوئے اس طالب علم کی بھی کلاس لے لی۔

لباس کا مذاق اڑائے جانے پر یہ طالب علم مشتعل ہوگیا اور اپنے بیگ سے بڑا چاقو نکال کر ٹیچر کے سر اور گردن میں گھونپ دیا۔ گہرا زخم لگنے پر ٹیچر کی حالت غیر ہوگئی۔ اُسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں ڈاکٹرز نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔

سینیر پولیس افسر معیدالاسلام نے بتایا کہ یہ واقعہ دن کے سوا تین بجے کا ہے۔ راجیش بروآ باجیواڑا نے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیا تھا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کلاس روم میں موجود طلبہ نے عینی شاہدین کی حیثیت سے بتایا کہ ملزم ہاف ٹائم میں گھر گیا تھا اور یونیفارم کے بجائے عام لباس میں واپس آیا تھا۔ وہ جیسے ہی کلاس روم میں داخل ہوا، کلاس ٹیچر نے، جو کیمسٹری پڑھاتے تھے، اُسے خاصی نرمی سے باہر نکل جانے کو کہا۔ جب وہ باہر نہیں گیا تو ٹیچر کو غصہ آگیا اور وہ اُس پر برس پڑے۔

ٹیچر نے جب اُس کے لباس پر طنز کیا تو ملزم نے بڑا چاقو نکال کر اُن کے سر پر وار کیا۔ گہرا گھاؤ لگنے پر راجیش بروآ گرگئے اور اُن کے سر اور گردن سے خون کا فوارہ پھوٹ پڑا۔

Assam

STUDENT KILLS TEACHER

SCOLDED OVER DRESS

ATTACKED WITH KNIFE