Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اجے دیوگن کی شاہد آفریدی سے ملاقات، ویڈیو وائرل ہوگئی

دونوں کی ملاقات چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ کے دوران ہوئی
شائع 07 جولائ 2024 02:42pm

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاک بھارت کے دوران بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ملاقات کی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

انگلینڈ کے شہر ایجبسٹن میں جاری چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ کے موقع پر بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے شاہد آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں شخصیات نے بہت ہی خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا۔

اجے دیوگن اور شاہد آفریدی گراؤنڈ میں کچھ دیر تک ایک دوسرے سے بات بھی کرتے رہے۔

پاکستان ٹیم سے ملاقات کے دوران یونس خان نے ملاقات کے لیے آنے والے اجے دیوگن کو گلے بھی لگایا۔

سوشل میڈیا پر بھی اس ویڈیو کے کافی پسند کیا جا رہا ہے اور روایتی حریف ممالک کے سپر اسٹارز کے یوں گھلنے ملنے پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپئنز نے بھارت چیمپئنز کو 68 رنز سے ہرا دیا تھا، بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 244 رنز کا ہدف عبور نہ کر سکی تھی۔

Shahid Afridi

Bollywood actor

birmingham

Pakistan vs India

Ajay Devgn

india champions vs pakistan champions

world championship of legends

edgbaston