Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنا شادی کے باپ بننے والے کرن جوہر کس بیماری میں مبتلا ہو گئے

کرن جوہر کی جانب سے حالیہ انٹرویو میں اپنی بیماری سے متعلق اظہار خیال کیا گیا تھا
شائع 07 جولائ 2024 01:34pm
تصویر بذریعہ: انڈیا ٹوڈے/ ویڈیو اسکرین شاٹ
تصویر بذریعہ: انڈیا ٹوڈے/ ویڈیو اسکرین شاٹ

معروف دبھارتی فلم میکر کرن جوہر جہاں بالی وُڈ انڈسٹری ہم جنس پرستی اور نیپوٹزم کے باعث چرچہ میں رہتے ہیں، وہیں اب کرن کی جانب سے اپنی بیماری سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر کی جانب سے حال ہی میں اپنی بیماری سے متعلق بات چیت کی گئی ہے، جس میں اداکار نے اپنی جلد کی بیماری کے حوالے سے انکشاف کیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں کرن جوہر کی جانب سے انکشاف میں بتانا تھا کہ انہیں ڈیسمارفیا ہو گیا ہے، واضح رہے ڈیسمارفیا ایک ایسی بیماری ہے۔

جس میں مریض اپنے جسم کے حصوں کو لے کر پریشان ہوجاتا ہے، جبکہ یہی وجہ ہے کہ مریض میں ڈپریشن، ذہنی تناؤ بھی بڑھ جاتا ہے۔

بھارتی گلوکارہ کا اپنے شوہر اور شاہ رخ خان کا کرن جوہر کے ساتھ ہم جنس پرست تعلقات کا الزام

کرن کا بتانا تھا کہ جب کبھی میں پول میں جاتا ہوں تو مجھے عجیب لگتا ہے، میں نے اسے کم کرنے کے لیے بہت کوشش کی۔

کرن جوہر اپنا مذاق اڑانے پر ناراض ہو گئے

کرن بتاتے ہیں کہ کتنی ہی کامیابی کیوں نہ ملے، کوئی فرق نہیں پڑتا آپ کے ذہن میں آپ کس طرح کے ہو۔ میں ہمیشہ کچھ زیادہ ہی سوچتا ہوں۔

اگرچہ میں وزن کم کرتا ہوں تو اسی طرف ذہن رہتا ہے کہ کہیں میں موٹا تو نہیں ہوگیا؟ اسی لیے میں نہیں چاہتا کہ کوئی بھی میرے جسم کا کوئی بھی حصہ دیکھے۔

Karan Johar

director

BOLLYWOOD NEWS

film maker

dysmorphia