Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپرا اور ایف آئی اے نے لیسکو کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا

رواں ماہ صارفین کو نئے پروریٹا کے ذریعے اضافی بل بھجوائے گئے
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2024 06:04pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

لاہور میں نیپرا اور ایف آئی اے نے لیسکو کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا، انکوائری کا آغازپروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ شکایات پرکیا گیا۔

لیسکو ذرائع کے مطابق رواں ماہ صارفین کو نئے پروریٹا کے ذریعے اضافی بل بھجوائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اعلی سطحی کمیٹی وزارت اور لسیکو مینجمنٹ ذمہ داران کا تعین کرے گی، ان افسران کے خلاف کارروائی کے لئے وزیراعظم آفس کو رپورٹ بھجوائی جائے گی۔

یہ تحقیقات وزیراعظم کے سخت نوٹس پر شروع ہوئیں، کل شام تک رپورٹ مرتب کر لی جائے گی، جن صارفین کو پروریٹا بل ملے وہ واپس ہو جائیں گے۔

3 ہزار کی بجائے 8 ہزار روپے بل بھجوائے گئے۔ اس پروریٹا سسٹم کی منظوری کنسلٹنٹ منسٹری اور لسیکو انتظامیہ نے دی۔

nepra

FIA

lahore

inquiry

LESCO