Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قوم وطن کی خاطر قربانی دینے والے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیراعظم

شہباز شریف کا 25 ویں یومِ شہادت پر حوالدار لالک جان نشان حیدر کو خراجِ عقیدت
شائع 07 جولائ 2024 12:44pm

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حوالدار لالک جان شہید پوری پاکستانی قوم کا فخر ہیں، پاکستانی قوم وطن کی خاطر اپنے لہو کی قربانی دینے والے عظیم شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حوالدار لالک جان نشان حیدر کے 25 ویں یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدرنے جرآت و شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کی عظیم قربانی افواجِ پاکستان کے ملک کی حفاظت کے لیے غیرمتزلزل عزم کی لازوال مثال ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر اور ان کے اہلِ خانہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کا فخر ہیں، پاکستانی قوم وطن کی خاطر اپنے لہو کی قربانی دینے والے عظیم شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ بحیرہ عرب کے گہرے سمندروں سے لے کر سیاچن کے شدید سرد موسم میں پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواجِ پاکستان کے ہر جوان کے جذبہ حُب الوطنی اور فرض شناسی پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے ۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Havaldar Lalak Jan