Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈاکٹر آپریشن کے بعد قینچی نکالنا بھول گئے، جواں سال مریضہ جاں بحق

اُشنا کا آپریشن 7 ماہ قبل فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ہوا تھا، قینچی کے باعث انفیکشن ہوا اور حالت بگڑتی گئی۔
شائع 07 جولائ 2024 12:21pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز کی غفلت نے ایک اور جان لے لی، فیصل آباد میں سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

اُشنا کا آپریشن 7 فروری کو الائیڈ اسپتال میں ہوا تھا، ڈاکٹرز آپریشن کے دوران لڑکی کے پیٹ میں رکھی ہوئی نکالنا بھول گئے۔

ایکسرے سے اُشنا کے پیٹ میں قینچی کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

لواحقین کے مطابق مریضہ کے پیٹ میں قینچی کے باعث انفیکشن سے طبیعت بگڑتی چلی گئی۔

operation

infection

SCISSORS IN STOMACH

USHNA DIED