Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیمیکل زدہ آم کی پہچان کے آسان طریقے

پھلوں کے بادشاہ میں کیمیکل کا استعمال انسانی جان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے
شائع 07 جولائ 2024 12:14pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

پھلوں کا بادشاہ جہاں اپنی مٹھاس کی وجہ سے سب کو بھا جاتا ہے، تاہم کئی مرتبہ آموں میں کیمیکل کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

آج کے دور میں آموں میں کیمیکل کیلشئیم کاربائیڈ کے انجیکشن لگائے جاتے ہیں، یہ وہی کیمیل ہے، جو کہ ایسٹائلین گیس کا اخرجا کا باعث بنتی ہے۔

اس انجیکشن کے بعد جب گیس خارج ہوتی ہے، تو کچھ ہی دنوں میں آپ پک جاتا ہے، تاہم یہ صورتحال نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ اس کے کھانے سے جلد میں تکلیف، خارش، سانس لینے میں تکلیف بن سکتی ہے۔

دوسری جانب آم خریدتے وقت اس بات کا خیال بھی ضروری ہے، اس کا رنگ کیسا ہے۔ جب کبھی آم میں کیمیکل کا استعمال کیا جات اہے، تو پھل پر ہرے رنگ کے دھبے آنا شروع ہوجاتے ہیں۔

جبکہ کیمیکل شدہ آم کا سائز بھی ایک عام آم سے چھوٹا ہوتا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق اگر آپ سفید یا نیلے رنگ کا دھبہ موجود ہو تو اسے بالکل نہ خریدیں، کیونکہ یہ آم بھی کیمیکل زدہ ہو سکتے ہیں۔

کیمیکل زدہ آم کا ٹیسٹ:

زیادہ آم کھانے کے سائیڈ افیکٹس

کیمیکل زدہ ان آموں کو گھر میں بھی باآسانی چیک کر سکتے ہیں، ماہرین کے مطابق آموں کو پانی سے بھرے برتن میں رکھ دیں اور اگر آم پانی میں ڈوب جائیں تو اس بات کی طرف اشارہ کر سکتے ہی کہ وہ قدرتی طور پر پکے ہیں۔

لیکن اگر آم پانی کے اوپر تیر رہے ہوں تو یہ بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ آم میں کیمیکل کا استعمال کیا گیا ہے۔

جبکہ آموں کو دبا کر بھی پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ آیا آموں میں کیمیکل کا استعمال ہوا ہے یا نہیں، عام طور پر پکا ہوا آم نرم ہوتا ہے لیکن اگر آم کسی بھی مقام پر سخت ہو تو کچا ہو سکتا ہے۔

mangoes

fruits

chemical